ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : دوکان پر دھول اڑنے پرچاقو سے حملہ : کیس درج

بھٹکل : دوکان پر دھول اڑنے پرچاقو سے حملہ : کیس درج

Tue, 15 Nov 2016 20:40:24    S.O. News Service

بھٹکل:15/نومبر (ایس او نیوز)ٹی وی خریدنے کے لئے سواری کے ذریعے جاتے ہوئے جوئس دوکان پر دھول اڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جوئس دوکان مالک اور مزدور نے سوارپر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دئیے جانے کے متعلق شہری پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔

زخمیوں کی شناخت بیلکے دیہات کے کیشوؤ رامانائک، ناگپا راما نائک اور مہیش منجوناتھ نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ زخمیوں کا سرکاری  اسپتال میں علاج کرایاگیا۔ معاملہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے مدینہ کالونی میں مقیم محمد وسیم محمد صلاح الدین کو ملزم بتایاگیا ہے۔ معاملے میں دوسرے ملزم، جوئس دوکان کے مالک کے متعلق پولس جانکاری حاصل کررہی ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے، جانچ جاری ہے۔


Share: